بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

10 ملکوں کی پولیس نے دنیا کا سب سے بڑا پائریسی نیٹ ورک گرفتار کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

10 ملکوں کی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے دنیا کے سب سے بڑے پائریسی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 ملکوں کی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے یورپ میں دنیا کے سب سے بڑے پائریسی نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا ہے جو اپنے غیر قانونی فعل سے ماہانہ 26 کروڑ ڈالر (پاکستانی 70 ارب روپے سے زائد) کما رہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس اہم اور بڑے مشترکہ آپریشن جس کو ٹیکن ڈاؤن کا نام دیا گیا۔ اس آپریشن میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، سوئٹرز لینڈ، کروشیا، نیدرلینڈ، سویڈن، رومانیہ، بلغاریہ کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

- Advertisement -

آڈیو ویژول اینٹی پائریسی ایلائنس (اے اے پی اے) کی مدد سے قانون نافذ کرنے والوں کے اس آپریشن میں افراد کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ 29 کمپیوٹر سرور اور سینکڑوں آئی پی ٹی وی ڈیوائس سمیت 17 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کی گئی جبکہ 102 افراد زیرِ تفتیش ہیں۔

یہ مشترکہ آپریشن دو سال کی جامع تحقیقات کے بعد کیا گیا جس میں یوروپول بھی شامل تھی۔ اس تحقیقات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور غیرقانونی اسٹریمنگ فورمز کو زیر نگرانی رکھا گیا۔

نیٹ ورک کے خلاف کاپی رائٹ خلاف ورزی سے ہٹ کر اس معاملے میں دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد بھی ملے جس میں منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم شامل ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ نیٹ ورک مبینہ طور پر یورپ میں 2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد صارفین کو پائریٹڈ کانٹینٹ فراہم کر رہا تھا اور غیر قانونی طور پر 26 کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم ماہانہ اور سالانہ 3.15 ارب ڈالر کما رہا تھا۔ جس سے اسٹریمنگ سروسز کو سالانہ 10 ارب ڈالر تک کا نقصان ہو رہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں