کراچی: کریم آباد میں گوشت مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارتابش علی جاں بحق ہوگیا ، شہید پولیس اہلکار عزیز آباد تھانے میں تعینات تھا۔
لیاری سنگولین میں پولیس موبائل پر فائرنگ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آورفرار ہوگئے ، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شخص زخمی ہوا جسے سول اسپتال متقل کردیاگیا۔
دوسری کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے آٹھ کارندے مارے گئے ، اسلحہ ، اور دستی بم برآمد ، کریم آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہارگیا ۔
پولیس کے مطابق منگھوپیر ناردرن بائی پاس پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او منگھوپیر اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران آٹھ ملزمان مارے گئے۔
ہلاک ملزمان کی شناخت اسماعیل، صدام، عرفان، اور شریف اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ، جن کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے ، پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظم سے تھا جو پولیس پر حملوں میں ملوث تھے ۔