جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

امریکی پولیس کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ ‘ پائلٹ شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لٹل راک: امریکہ میں پولیس ہیلی کاپٹر ٹیک آف کرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش کا یہ واقعہ امریکی ریاست آرکنساس کے علاقے لٹل راک میں پیش آیا ، بیل ٹی ایچ 67 نامی اس پولیس ہیلی کاپٹر کو آزمائشی پرواز کے لیے اڑایا جارہا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر جیسے ہی اڑان بھرنے کے لیے زمین چھوڑتا ہے ، اس کا توازن بگڑنے لگتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلند ہوتے ہی ایک بار پلیٹ فارم سے ٹکراتا ہے ، پھر اس کی دم زمین سے ٹکراتی ہے ۔،اسی دوران کسی شخص کی چیخ بھی بلند ہوتی ہے اور اسی اثنا میں ہیلی کاپٹر کا پر زمین سے ٹکراتا ہے جس کے بعد وہ قلابازی کھا کر پلٹ جاتا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں پائلٹ شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے فوری طور پر ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا گیا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پائلٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح ۱۱ بجے پیش آیا جب پولیس کا ایک سابق آفیسر مرمت کے بعد ہیلی کاپٹر کو آزمائشی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں