برلن : جرمن پولیس نے نوجوان پناہ گزین کو گرفتار کیا ہے جس پر شبہ تھا کہ وہ برلن میں خودکش حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق جرمن وزیرِ داخلہ کارل ہائنز شروئٹرکاکہناہے کہ 17 سالہ نوجوان کو برینڈن برگ کے قریب اوکرمارک قصبے میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق وہ 2015 میں جرمنی میں داخل ہوا تھا۔ تاہم پولیس نے ان اطلاعات کی تصدیق نہیں کی کہ نوجوان کا تعلق شام سے ہے۔
برینڈن برگ پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ نوجوان کو اسپیشل فورسز نےمخبری پر گرفتار کیا۔ نوجوان نے اپنے خاندان کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں انہیں خدا حافظ کہتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جہاد میں حصہ لے رہا ہے۔
برلن :کرسمس بازار میں ٹرک نےشہریوں کو کچل دیا، 12افرادہلاک
جرمن وزارتِ داخلہ نے نوجوان کی شہریت شامی بتائی ہے تاہم پولیس نے ٹویٹر کے ذریعے کہا کہ شہریت یا حملے کی تفصیلات کی تصدیق ابھی نہیں ہو سکی، اور یہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہےکہ جرمنی میں گذشتہ برس دو لاکھ 80 ہزار پناہ گزین داخل ہوئے تھے، تاہم یہ تعداد 2015 کے مقابلے پر کہیں کم ہے جب چھ لاکھ پناہ گزین ملک میں آئے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں