منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

کراچی : موبائل فون مارکیٹ کے تاجر کی موت حادثہ یا قتل ؟ تحقیقات شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے موبائل فون مارکیٹ کے تاجر آصف کمال کی لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ،  تاجر کی موت حادثہ یا قتل ؟ حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ میں پتہ چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ویو سے موبائل فون مارکیٹ کے تاجر کی لاش ملنے پر پولیس نے مختلف پہلووں پر تحقیقات شروع کردی ۔

پولیس نے بتایا کہ تاجر آصف کمال کو قتل کیا گیا ہے یا اس کی موت ایک حادثہ ہے؟ حتمی پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا۔

حکام نے کہا کہ بظاہر آصف کمال کے سر پر سمندری پتھر لگنے سے چوٹوں کے نشان واضح ہیں تاہم ابتک اس کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی نہیں مل سکے۔

مزید پڑھیں : کراچی : دو دریا سے تاجر کی پتھر بندھی تشدد زدہ لاش برآمد

تاجر آصف کمال 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہوئے اور موبائل فون کی آخری لوکیشن ابراہیم حیدری کی آئی تھی، جس کے بعد پولیس نے کچھ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

تاہم ابتدائی ضابطے کی کاروائی کے بعد آصف کمال کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں