جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

خاتون ڈاکٹر سمیت3 بچوں کا قتل : گھر کے باہر کھڑی مشکوک گاڑی کی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں خاتون ڈاکٹر سمیت تین بچوں کے پر اسرار قتل کے واقعے میں گھر کے باہر کھڑی ہونے والی مشکوک گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گجومتہ میں خاتون ڈاکٹر کو تین بچوں سمیت پراسرار طور پر قتل کردیاگیا، مقتولین میں بیس سالہ تیمور سلطان، پندرہ سالہ ماہ نور فاطمہ عمر اور نوسالہ جنت فاطمہ عمرشامل ہیں۔

مقتولہ ناہید کے گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر ناہید کے گھر کے باہر رات 12بج کر47منٹ پرگاڑی آئی ، گاڑی سے بائیں جانب نامعلوم شخص اترا اور گھر میں داخل ہوا۔

- Advertisement -

فوٹیج کے مطابق مشکوک گاڑی گھر کے باہر تقریبا 2گھنٹے تک کھڑی رہی ، مقتولین کو وقتا فوقتا گولیاں مار کر قتل کیا گیا ، مقتولہ کا ایک بیٹا دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو بچ گیا۔

پولیس نے کیمرے میں گھر کے باہر رکنے والی گاڑی کی تلاش شروع کردی ہے ،مشکوک گاڑی کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جارہاہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کے مطابق فرانزک ٹیموں نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے اور لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے جناح اسپتال بھجوادی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے اسے طلاق دے کر لیڈی ٹریفک وارڈن سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم چارافراد کے قتل کی مختلف پہلوﺅں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے بتایا بڑے بیٹےکی لاش کمرے کے سامنےپڑی ہوئی تھی، واقعےکاکوئی عینی شاہدنہیں ہے جبکہ بچہ کہہ رہاہےمیں الگ کمرےمیں سورہا تھا باقی گھر والے الگ۔

حکام کا کہنا ہے کہ محلےدارکہہ رہےہیں کہ ہم نےفائرنگ نہیں سنی، ابتدائی طورپر30 بور کا پستول استعمال ہوا،باقی فرانزک ثبوتوں کے بعد ہی تمام چیزیں سامنےآئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں