منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

زین آفندی کے قتل میں ملزمان کی جانب سے نیا اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ مدرستہ الاسلام حسن آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل میں ملزمان کی جانب سے نیا اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ، پولیس کو قتل میں استعمال اسلحےکی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

حسن علی آفندی کے پوتے زین آفندی کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زین آفندی کے قتل میں ملزمان نےنیا اسلحہ استعمال کیا ، قتل میں استعمال اسلحےکی فارنزک رپورٹ موصول ہوگئی ہے، تمام خول کسی واردات میں استعمال اسلحےسےمیچ نہیں ہوئے۔

جائے واردات سے ملنے والےخول فارنزک لیبارٹری بھیجےگئےتھے۔

- Advertisement -

یاد رہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تحقیقات کیلئے ایس ایس پی ایسٹ ساجدامیرسدوزئی کی سربراہی میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،
تحقیقاتی ٹیم جس افسر یا پولیس محکمےسے چاہے مدد حاصل کرسکتی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج،دیگر شواہد پرکام کر رہےہیں، قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

خیال رہے بانی سندھ مدرستہ الاسلام حسن آفندی کے پوتےزین آفندی کے قتل کا مقدمہ اہلیہ انیقہ زین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزمان نےگزشتہ روززین آفندی کوگھرمیں گھس کرقتل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں