پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر نوشہرہ میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ نظام پورکی پہاڑیوں میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او منصور کے مطابق ہلاک ملزمان کے پی اوردیگراضلاع کی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان پر دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 25 جون کو گل متی گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا، ملزمان کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔
حیات آباد میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبہ خیبرپختونخواہ کے درالحکومت پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔