بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی: نجی سوسائٹی میں جھگڑا، چھری کے وار سے 3 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے شارع فیصل میں نجی سوسائٹی میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل تھانے کی حدود میں نجی سوسائٹی میں نوجوانوں ‏میں جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں چھری کے وار سے دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، حملہ آور فرار ہوگیا جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی نجی اسپتال میں زیر علاج ہے، شارع فیصل تھانے میں زخمی کی مدعیت میں مقدمہ درج ‏کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے دفتر کے باہر سے ملنے والے دستی بم کا ڈراپ سین

ادھر کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات ‏برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ ملیر میں ایک اور کارروائی کے دوران تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا ہے، ‏ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں