منگل, جون 17, 2025
اشتہار

مددگار پولیس ایپ پر مدد کیسے طلب کریں؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس ون فائیو اینڈرائیڈ ویپ کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کے شکار ہونے سے بچانے کے لیے شہریوں کی بروقت مدد کے لیے اینڈرائیڈ ایپ لانچ کر دی ہے، جسے اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی ایسٹ عمران یعقوب نے ’مددگار پولیس ایپ‘ کے حوالے سے بریفنگ دی، اور بتایا کہ شہری اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر لیں، اس کی مدد سے کال کرنے والے شہری کی لوکیشن کو دیکھ کر پولیس بروقت اس کی مدد کے لیے پہنچ سکے گی۔

اس ایپ کی مدد سے شہری کسی بھی واردات کی رپورٹ بھی بروقت کروا سکتے ہیں، مددگار پولیس ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہر شہری بہ آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں