کراچی : نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں مدارس کی چھان بین کا آغازہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں سرچنگ کے دوران پولیس نے مدرسے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنیوالےکون ہیں؟مدارس کوفنڈنگ کہاں سےہورہی ہے؟ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں مدارس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاؤن میں ایس پی علی آصف کی زیرقیادت ایک مدرسےمیں سرچ آپریشن کیاگیا۔ پولیس حکام کےمطابق مدرسے سےفارغ التحصیل طالبعلموں کی فہرست اورفنڈنگ سےمتعلق معلومات بھی اکھٹی کی گئیں۔
مدرسے کےترجمان کاکہناہے کہ ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون کوتیارہیں، پولیس نےدعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سو سترمدارس کومشکوک قراردیاگیا ہے جن میں ضلع غربی کے گیارہ مدارس شامل ہیں۔