اشتہار

پولیس موبائل نے 2 افراد کو کچل دیا، ایک جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد میں پولیس موبائل نے دو افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے موبائل کے ڈرائیور اور خاتون کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس موبائل نے دو افراد کو کچل دیا، موبائل کی زد میں آنے والوں برگر فروش اور رکشا ڈرائیور تھے جن میں سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عوام نے پولیس موبائل کے ڈرائیور کو پکڑ لیا جو نشے میں دھت نکلا جب کہ ایک عورت اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھی۔

- Advertisement -

پولیس نے موبائل ڈرائیور اور ساتھی خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جاں بحق راہگیر کے ورثا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں