اشتہار

کراچی : پولیس اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرکے پستول اور 7موبائل فون برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹی ڈسٹرکٹ پولیس نے کارروائی لیاری میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ملزم عبدالرحمان کو بغدادی سے گرفتار کرلیا جبکہ پستول اور 7موبائل فون برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی سٹی سرفرازنواز کا کہنا ہے کہ ملزم بیک وقت 2پستول پاس رکھتا تھا، ملزم کو شہری سے واردات کرتے دیکھ کر ایس پی کے گن مین نے اسلحہ نکالا، جس پر ملزم نے فوراًاہلکارمعیزکوگولیاں مار کرشہید کردیا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی مزاحمت پر شہری ممتاز احمد اور محمد اصغر کو قتل کرچکا ہے جبکہ دوران ڈکیتی گل محمد نامی شخص کو بھی قتل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کےدوران ملزم نے2افرادکوگولیاں مارکرزخمی کیاتھا، ملزم پردہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت 10 مقدمات درج ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں