کراچی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیشِ نظر اس پر قابو پانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔
شہرِ قائد میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے آئی جی سندھ نے محکمہ انسداد دہشت گردی کو ٹاسک دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں بس اڈوں پر اندرون ملک سے اسلحہ لایا جاتا ہے، اسلحے کی کراچی ترسیل میں بعض بسوں کا عملہ بھی ملوث ہوتا ہے، شہر میں دیسی ساختہ غیر قانونی پستول 15 سے 20 ہزار میں دستیاب ہے۔
- Advertisement -
اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ریلوے کے بعض روٹ بھی غیر قانونی اسلحہ ترسیل کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، غیر قانونی اسلحہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور دہشت گردی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں جو انٹیلی جنس معلومات پر کارروائیاں کریں گی۔