پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ میں بھائی کے ساتھ بکرا چوری کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ میں بھائی کے ساتھ مل کر بکرا چوری کرنے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بٹرانوالی میں معذور شخص کھیت میں بکریاں چرا رہا تھا اس دوران جیل پولیس کا اہلکار وقاص بھائی عمران کے ساتھ ایک بکرا اٹھا کر سائیکل پر بھاگا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ معذور شخص کے شور مچانے پر دیہاتیوں نے دونوں بھائیوں کو پکڑ لیا۔

- Advertisement -

بھائیوں نے پکڑے جانے پر اپنا تعارف پولیس اہلکار کے طور پر کروایا، دیہاتیوں نے چور بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کردیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ وقاص گوجرانوالہ جیل پولیس کا اہلکار ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں