اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار منشیات فروشی میں ملوث نکلے، گھر سے منشیات برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن میں خفیہ رپورٹ پر منشیات فروشی میں ملوث ایک پولیس اہلکار کو گرفتار جبکہ دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس اہلکاروں کے منشیات فروشی میں ملوث ہونے اور پشت پناہی کرنے کے الزام میں ایک پولیس اہلکار کو گرفتار اور دوسرے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

پولیس کے 2 اہلکاروں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی خفیہ رپورٹ موصول ہوئی جس پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر پولیس اہلکار اکرم رضا محسن کے گھر چھاپا جہاں  سے منشیات برآمد ہوا۔

- Advertisement -

منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈی پی او طارق ولائیت نے منشیات برآمد ہونے پر پولیس اہلکار کو چارج شیٹ کر کے ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کا حکم دے دیا۔

ڈی پی او طارق ولائیت نے بتایا کہ پولیس کے 1 اور اہلکار انتظار جوئیہ کے خلاف بھی منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے کی شکایات پر انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ڈی پی او نے پولیس اہلکار انتظار جوئیہ کو نوکری سے برخاست کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں