تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...
Array

کراچی: رات گئے پولیس کی کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ آمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے کاروائی کے دوران تین ملزمان گرفتار کیئے، گرفتار ملزمان میں دو ڈکیت اور ایک شراب فروخت کرنے والا شامل ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت ملزمان سے دو پستول مسروقه موٹر سائیکل برآمد کیا جبکہ دوسرے ملزم سے شراب کی اکیس بوتلیں برآمد ہوئیں۔

کراچی کے علاقے سلطان آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا، چھاپے میں دو منشیات فروش کارندے گرفتار جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب سپر مارکیٹ لیاقت آباد پولیس نے طالب کالونی میں چھاپے کے دوران ایک ملزم سے مختلف اقسام کے گٹکے سے بھرے تھیلے برآمد کیئے۔

تھانہ سعود آباد میں پولیس نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مار کر ایک ملزم گرفتار کرلیا، ملزم سے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد کیا جبکہ چھاپہ کے ایم سی کے ڈاکٹر بمعہ اسٹاف کے ساتھ مارا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کی کارروائی میں سہراب گوٹھ سے دو ڈکیت گرفتار ہوئے، ملزمان سے ایک پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔ پاپوش نگر میں پولیس نے چھاپے کے دوران ڈکیت سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

Comments

- Advertisement -