کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے شہر کراچی میں پولیس مقابلہ، گھیراؤ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث آٹھ ملزمان قانون کے شکنجے میں آئے۔
پولیس حکاما کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوا۔
گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی میں تین اسٹریٹ کریمنل اور منشیات فروش کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوا۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
علاوہ ازیں ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار کیا، گرفتار منشیار فروش سے سوا کلو چرس برآمد کی۔
کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 10 ملزمان گرفتار
خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جن کے قبضے سے اسحلہ بھی برآمد ہوا تھا۔
یاد رہے کہ 2 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکیا تھا۔