کراچی: شہرقائد میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد اصغرعلی شاہ اسٹیڈیم کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے باعث ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد شاہد نامی ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم گرفتار ملزم سے تفتیشن کے بعد دیگر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
کراچی میں پولیس مقابلہ‘ ملزم گرفتار
پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزم سے 2 طلائی گھڑیاں، موٹر سائیکل، دو پستول، چھینے گئے 9 فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دوران مقابلہ ملزمان کی فائرنگ سے طاہر نامی اہلکار زخمی بھی ہوا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ماڑی پور روڈ پر کراؤن سنیما کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال 3 ستمبرکو کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ(لندن) سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلر کو گرفتارکیا تھا، ملزمان نے 6 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔