جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پولیس کا کچے میں بڑا آپریشن، 12 مغوی بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر: پولیس نے کچے میں بڑا آپریشن کرتے ہوئے 12 مغویوں کو بازیاب کرالیا، مغویوں میں سے 9 کا تعلق ضلع خیرپور جبکہ 3 کا تعلق سکھر سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی قیادت میں پولیس نے کچے کے علاقے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

پولیس نے گذشتہ شب بچل شاہ میانی سے اغوا ہونے والے تین نوجوانوں سمیت مجموعی طور پر 12 مغویوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ڈاکو مغویوں کو کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے کہ پولیس سے مقابلہ ہوگیا اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر قریبی جنگلات میں فرار ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے تاہم بازیاب کرائے گئے مغویوں میں سے 9 کا تعلق ضلع خیرپور جبکہ 3 کا تعلق سکھر سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ کارروائی باگڑجی کے کچے میں جاری آپریشن کا حصہ تھی، جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور ڈاکوؤں پر پولیس کا دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

ایس ایس پی اظہر خان نے کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دی ہے اور واضح کیا ہے کہ کچے میں امن و امان کی بحالی تک آپریشن جاری رہے گا۔

وزیرداخلہ ضیا لنجار نے سکھر اور خیرپور کے 12 مغویوں کی بحفاظت بازیابی پرسندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ واردات کے بعد 6 گھنٹوں میں پولیس نے بہتر حکمت عملی سے مغویوں کو بازیاب کرایا۔

سکھر اور خیرپور کے پولیس حکام نے عمدہ کارکردگی،جرات کامظاہرہ کیا، پولیس کی کارروائی اور حکمت عملی قابل ستائش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں