جہلم : پولیس اہلکاروں نے خواتین کیساتھ ملکر شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی، ٹیکسی ڈرائیور کو زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا خوف دلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں پولیس اہلکاروں کا خواتین کی مدد سے شہری کو بلیک میل کرنے کا انکشاف سامنے آیا، پولیس اہلکاروں نے خواتین کیساتھ ملکر شہری سے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کی کوشش کی۔
خواتین کی مدد سے محمد شان ٹیکسی ڈرائیورکو زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کا خوف دلایا گیا اور گھر فون کرکے 5لاکھ روپے منگوانے کے لیے کہا گیا۔
ڈرائیور کے لواحقین کے پولیس حکام سے رابطہ کرنے پر حقیقت سامنے آگئی، ملازمین میں کانسٹیبل ندیم صفدر،حمزہ اور خواتین میں مقدس سونیااورزینت بدر شامل ہیں۔۔
واقعے کے بعد چاروں بلیک میلر ملزمان کیخلاف تھانہ گجرخان میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور دونوں اہلکار کو معطل کردیا۔