جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

افتتاحی اجلاس : پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات، قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے باہر پولیس   کی بھاری نفری تعینات کردی گئی جبکہ قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج 10 بجے ہونے جارہا ہے ، اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے اسمبلی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے جبکہ اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی پہنچادی گئی۔

اسمبلی کےاطراف تعینات واٹر کینن، بکتر بند کاڑیاں اور اینٹی رائٹس و ڈولفن فورس کے اہلکار سمیت 500 سے زائد اہلکار تعینات کیےگئے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حلف برادری کے لئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، نومنتخب ارکان کےسواکسی کواسمبلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

پی ٹی آئی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی طارق گجر اور ،شعیب امیر ، خیال کاسترو ،صائمہ کنول اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں آج نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، اسپیکر سبطین خان ارکان سے حلف لیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں