کراچی: ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شہریوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کے 6 اہلکار کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، سینئر پولیس افسر کے ڈرائیور اور پی ایس او میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ زون کے پولیس اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،پولیس میں مشتبہ اہلکاروں کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں میں وبا پھیلی تو معاملہ سنگین ہو جائے گا،اہلکار ہر وقت براہ راست عوام سے رابطے میں ہیں، پولیس اہلکار ناکوں پر اور رش میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، اہلکاروں کو وبا سے بچانے کے لیے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے۔
کراچی پولیس کا افسر بھی کروناوائرس کا شکار ہوگیا
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع ساؤتھ انویسٹی گیشن میں تعینات کرونا کے مریض انسپکٹر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا ہے کہ انسپکٹر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ آئی جی سندھ نے شعبہ ویلفیئر کو متاثرہ افسر کے علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت کی تھی۔