اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سری لنکن شہری کے قتل کیس کا ابتدائی چالان تیار ، 85 ملزمان نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیار کرلیا، جس میں 85 ملزمان کو نامزد کیاگیا اور 10سے12مرکزی ملزمان قراردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کا ابتدائی چالان تیارکرلیا ہے، چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس چالان میں 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں مرکزی ملزمان کا کردارتحریرکیاگیاہے ، مرکزی ملزمان کوسی سی ٹی وی سمیت دیگرشواہدسےشناخت کیاگیا جبکہ ملزمان کی فرانزاک رپورٹس بھی شامل ہیں۔

تفتیشی ٹیم اورپراسکیوشن منظور ی کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں