کراچی : شہر قائد کے تیسرے بڑے سرکاری اسپتال عباسی شہید میں جرائم میں ملوث افراد کا علاج کرائےجانےکاانکشاف ہوا ، جس پر نو ملازمین کوحراست میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرکاری عباسی شہید اسپتال پر چھاپے کے دوران اسپتال سے جرائم میں ملوث افراد کا علاج کرائے جانے اور زیرحراست افراد کا منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عباسی شہید اسپتال میں چھاپہ مار کر نوملازمین کوحراست میں لے لیا ، یہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی، کارروائی کے دوران کمروں، وارڈز اور ڈاکٹرز اپارٹمنٹس کی سرچنگ کی گئی۔
چھاپے پر سینئر ڈائریکٹرنے آئی جی کوخط۔ لکھ کرزیرحراست افراد کا ریکارڈ سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتالوں کااحترام کوئی مطلوب تھا تو ہمیں بتایا جاتا، زیرحراست ملازمین کومعطل اورتنخواہ روک دی ہے، کچھ ثابت ہوا تو ملازمین کیخلاف کارروائی کریں گے۔
یاد رہے کراچی میں پولیس نے عباسی شہید اسپتال کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں رات گئے چھاپہ مارا تھا اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا تالا ہارڈڈرائیو،کمپیوٹر،دستاویزات تحویل میں لےلیں، سرچ آپریشن ڈیڑھ گھنٹے سے زائد جاری رہا اور ایڈمنسٹریشن کے تین ملازمین کوحراست میں لےلیاگیا تھا۔
آپریشن کےدوران پولیس کی بھاری نفری نےاسپتال کا محاصرہ کیے رکھا، آئی ٹی ایڈمنسٹریٹرنجف علی کے کمرے،ٹراما سینٹر اور ڈاکٹرز اپارٹمنٹس کی تلاشی بھی لی گئی۔
دوسری جانب عباسی شہید اسپتال میں پولیس کے چھاپےاور تین ملازمین کی گرفتاری پر سینئرڈائریکٹرڈاکٹرسلمیٰ کوثر نے کہا تھا پولیس کو کوئی مطلوب تھا تو ہمیں بتاتےہم حوالے کردیتے گرفتاری پر آئی جی سندھ کوخط لکھ رہے ہیں۔