کراچی : پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کے دوران گینگ وار کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار کرلیے، اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان میں ذیشان عرف ٹیشو، پیارعلی، آصف عرف ٹڈل، علی نواز بلوچ شامل ہیں۔
ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے،ایس پی لیاری ڈویژن کے مطابق گرفتار ملزمان نے گارڈن، بلدیہ ٹاؤن،رنچھوڑ لین اور دیگرعلاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
ملزمان کا گروہ وارداتوں میں رکشہ استعمال کرتا تھا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کا تعلق گینگ وار کےعاطف عرف فوجی گروہ سے ہے۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔