کراچی : ناظم آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سابق وفاقی وزیر راجا بشارت کے بھانجے کے قتل میں ملوث ہیں۔
\تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان راول پنڈی میں سابق وفاقی وزیر راجا بشارت کے بھانجے شعیب کے قتل میں ملوث ہیں۔
ملزمان قتل کے بعد کراچی آکر روپوش ہوگئے تھے۔ پولیس کارروائی کے دوران ملزمان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو آج راول پنڈی منتقل کیا جائے گا۔ ملزمان نے پانچ دسمبر کو راجا بشارت کے بھانجے شعیب کو قتل کیا تھا۔