تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران خان کی گرفتاری کیلیے پولیس زمان پارک پہنچ گئی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی ہے۔ وفاقی پولیس کی ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں پہنچی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس سے معاونت کی درخواست کی ہے۔

لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ ہمیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے تعاون کی درخواست موصول ہوگئی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد ہی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو عدالتی حکام پر توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا جائیگا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے ہیں۔ ایڈیشل سیشن جج  کی جانب سےجاری وارنٹ میں 28 فروری کی تاریخ درج ہے۔

 

دوسری جانب زمان پارک جہاں پہلے ہی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس اطلاع کے بعد کپتان کے مزید کھلاڑی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ پولیس کو ان تک پہنچنے سے پہلے ہم تک پہنچنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -