بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

گوجرہ میں خاتون سے زیادتی کے دوران استعمال ہونے والی کار برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرہ: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں خاتون سے زیادتی کے دوران استعمال ہونے والی کار برآمد کرلی گئی ، گاڑی گرفتار ملزم حماد کی نشاندہی  پر برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب موٹر وے اجتماعی زیادتی کیس میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی ، گاڑی گرفتار ملزم حماد کی نشاندہی پر برآمد کی گئی۔

یاد رہے گوجرہ میں نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ، جس کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی اٹھارہ سالہ لڑکی کوتین ملزمان حماد،رحمان اورلائبہ نےنوکری کاجھانسہ دے کر کارمیں بٹھایا اور فیصل آباد موٹروے ایم فورپر ملزمان نے لڑکی کوچلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا، جس کے بعد فیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے۔

بعد ازاں پولیس نے زیادتی میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں