بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

تحریک انصاف کا احتجاج، فکس اٹ کے بانی رہا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا، پولیس نے پریس کلب کے باہر سے گرفتار ہونے والے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو رہا کردیا۔

پریس کلب سے گرفتار ہونے والے فکس اٹ کے بانی کی حراست کے بعد تحریک انصاف کے صدر شمیم نقوی نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچیں اور رہائی کے لیے احتجاج کریں۔

تحریک انصاف کے کارکنان کراچی صدر کی ہدایت پر نکلے مگر قیادت نے گورنر ہاؤس پر اچانک دھرنا دینے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے مذاکرات کی ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پیش قدمی کا اعلان کیا۔

اسی سے متعلق: ’’ فکس اٹ کے عالمگیر خان سمیت متعدد کارکنان گرفتار ‘‘

پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچ کر مرکزی دروزے پر دھرنا دیا تو مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری پہنچی ، اس دوران دونوں کے درمیان دھکم پیل بھی ہوئی۔

پولیس سے کامیاب مذاکرات اور عالمیگر خان کی رہائی کی یقین دہانی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان منتشر ہوگئے جس کے بعد پولیس نے بھی فکس اٹ کے بانی کو رہا کردیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں