بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

کندھ کوٹ پولیس نے 37 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کندھ کوٹ : تھانہ بڈانی کی حدود سے 37 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا، جس میں10خواتین اور5بچےبھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کی مقامی پولیس نے بڈانی تھانے کی حدود سے 37افرادکواغواہونےسےبچالیا، ان افراد کو مزدوری کا جھانسہ دے کر صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کےکچےکےعلاقےمیں بلایا گیا تھا۔

پولیس نے بروقت اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے تمام افرادکو کچے کی طرف جانےسے روک دیا اور تمام افراد با حفاظت ک ایس ایس پی آفس کندھ کوٹ منتقل کردیاگیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ اغواسےبچ جانیوالےافرادمیں10خواتین اور5بچے بھی شامل ہیں،

اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے سر پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا، یہ اقدام مجرموں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، خاص طور پر وہ لوگ جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف پرتشدد جرائم میں ملوث ہیں۔

اعلامیے کے مطابق انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے جب کہ دیگر ڈاکوؤں اور دہشت گردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

مریم نواز نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں