منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی : 17 سالہ نوجوان جزلان کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوجوان جزلان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سوارشخص نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نوجوان جزلان کے قتل کے واقعے کا مقدمہ مقتول کے چچا کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتول نوجوان جزلان دوست سے ملنے گیا تھا، راستےمیں تیزرفتاری پرموٹرسائیکل سوار لڑکے سے تلخ کلامی ہوئی۔

مقدمے میں بتایا گیا کہ تلخ کلامی کے بعد لڑکے نے بدتمیزی شروع کردی اور اپنے بھائیوں کو بلا لیا ، موٹر سائیکل سوارشخص بھائیوں کےہمراہ آیا اورفائرنگ شروع کردی۔

گذشتہ روز کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ریس کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا قتل تک پہنچ گیا تھا اور 17 سالہ نوجوان جزلان کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے قتل کیس میں ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں ملوث حسنین کے تین بھائی فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں