ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولیس نے کروڑوں کا چوری شدہ سامان اصل مالکان کو لوٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں پولیس شہریوں پر مہربان ہو گئی اور ان کا چوری کیا گیا دو کروڑ سے زائد مالیت کا سامان واپس لوٹا کر چہروں پر رونق بکھیر دی۔

یہ واقعہ بھارت کے مختلف تھانوں کی حدود میں پیش آئے اور پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سمرتھ، فراسخانہ، کھڑک، شیواجی نگر اور دکن پولیس اسٹیشنوں میں درج تقریباً 20 جرائم میں برآمد کی گئی چوری اور لوٹی گئی اشیا کو پونے پولیس کمشنریٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ان کے مالکان کو واپس کر دیا گیا۔

واپس کی جانے والی اشیاء کی قیمت 2 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے تھی جس میں طلائی زیورات، کچھ نقدی، بائیسکل، ٹرائی سائیکل، گاڑیاں، سیل فون اور 37 لیپ ٹاپ شامل ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر چنچواڑ کی رہائشی 75 سالہ منداکنی کالورام پھوگے اپنی ڈھائی تولے کی طلائی چوڑیاں واپس ملنے پر پولیس اہلکاروں کے سامنے خوشی رو پڑیں۔

مذکورہ خاتون نے یہ چوڑیاں 45 سال قبل اپنی تمام بچت جمع کرنے کے بعد خریدی تھیں جس کو ایک واردات میں چوری کیا گیا تھا جو پولیس نے برآمد کرا کے اصل مالک تک پہنچا دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں