منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: آئی جی ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع میں قائم پہلے جدید پولیس سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا۔

جدید پولیس سہولت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، فارن ویری فیکیشن، ڈرائیونگ اسکول اور لائسنس سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔

افتتاح کے موقع پر آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ شہریوں کو تھانوں کے چکر اور ہفتوں کے انتظار سے نجات ملے گی، جدید سہولت مرکز سے منسلک 100 کیمروں پر مشتمل ماڈل سیف سٹی بھی قائم کیا گیا ہے۔

ذوالفقار حمید نے بتایا کہ سیف سٹی سکیورٹی اور سرویلنس کی ضروریات پوری کرے گا، خیبر پختونخوا روایات کے عین مطابق خواتین کیلیے علیحدہ ڈیسک ’دا خویندو مرکز‘ بھی قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سروسز میں سہولت اور اعتماد کی نئی مثال قائم کی جا رہی ہے۔

سہولیات:

  • سہولت مرکز میں کریکٹر سرٹیفیکیٹ، فارن ویریفیکیشن کے علاوہ ڈرائیونگ سکول اور لائسنس جیسی سہولیات بھی ایک چھت تلے میسر ہوں گی
  • سہولت مرکز کے قیام سے سائلین کو ہفتوں انتظار اور دفاتر و تھانہ جات کے چکروں سے نجات ملے گی
  • جدید پولیس سہولت مرکز سے منسلک 100 کیمروں پر مشتمل ماڈل سیف سٹی بھی قائم کیا گیا ہے جو سکیورٹی اور سرویلنس کی ضروریات پوری کرے گا
  • پختون معاشرے کے عکاس سہولت مرکز خیبر میں خواتین کیلیے علیحدہ ڈیسک ’دا خویندو مرکز‘ کے نام بنایا گیا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں