صادق آباد پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے پشاور کے 2 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور کے 2 شہریوں کو کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچا لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ شہری پشاور کا شہری سستی گاڑی خریدنے کی لالچ میں سندھ کے کچےمیں جارہے تھے۔
- Advertisement -
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا تھا کہ عوام اغواکاروں کی کسی بھی چال میں نہ آئیں، اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے 8 ماہ کے دوران 208 شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا چکا ہے۔