ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

شادی کی لالچ میں کچے جانے والے 2 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : شادی کی لالچ میں کچے جانے والے دو افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا، شہریوں کو نسوانی آواز میں لالچ دیکر باگڑجی کے کچے بلایا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شادی کی لالچ میں کچے جانے والے دو افراد کو اغوا سے بچا لیا۔

ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے بتایا کہ راجن پور کے دو شہریوں کو نسوانی آواز میں شادی کی لالچ دیکر باگڑجی کے کچے بلایا جا رہا تھا لیکن باگڑجی تھانے کی پولیس کی بروقت کارروائی سے دونوں شہریوں کی اغوا کی کوشش کو ناکام ہوگئی۔

- Advertisement -

باگڑجی پوليس نے خفیہ اطلاع کے بعد سنیپ چیکنگ کے دوران دونوں افراد کو اغوا ہونے سے بچائی۔

دوسری جانب ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی قیادت میں سکھر پولیس کا سدھوجہ کے کچے میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔بکتر بند گاڑیوں میں سوار پولیس اہلکاروں کی ڈاکوؤں کے ٹھکانے کی ظرف پیش قدمی جاری ہے۔

سکھر پولیس کی جانب سے سدھوجہ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے بتایا کہ آپریشن یاسین تیغانی گینگ کے خلاف کیا جا رہا ہے پولیس کی بھاری ڈاکوؤں کے ٹھکانے کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہیں جبکہ کچے کے علاقے میں مزید پولیس پکٹس قائم کردیں گئی ہیں۔

آپریشن حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف کیا جا رہا ہے ڈاکو معصوم شھریوں سے لوٹ مار کرکے وڈیوز کے ذریعے ریاستی اداروں کو چیلنج کرتے ہیں ایسے عناصرین کا صفایا کرکے علاقے کو پرامن بنایا جائے گا اور قانون کے رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں