بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قاتل کا اعتراف جرم، پولیس کو مائرہ کے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے مائرہ قتل کیس کے ملزم ظاہرجدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مائرہ کوقتل کرنے کے لئے اس کاکزن ذیشان بھی ساتھ آیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے مائرہ قتل کیس کے ملزم ظاہرجدون کے ساتھی ذیشان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سےذیشان کےبہنوئی سمیت 2افرادکوحراست میں لےلیا جبکہ ظاہرجدون کےساتھ اس کے بھائی طاہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مائرہ کوقتل کرنے کے لئے اس کاکزن ذیشان بھی ساتھ آیاتھا اور قتل کے لئے جو پستول استعمال ہوا وہ طاہرکاتھا جبکہ ظاہرجدون،طاہر اور اقرا سمیت کئی افراد حراست میں ہیں۔

گذشتہ روز مائرہ قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں اعتراف جرم کیا تھا ، ملزم نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ مائرہ نشے میں تھی تو اس سے جھگڑا ہوا ، میں نے خود مائرہ کو 3مئی کی صبح قتل کیا، اقراکوعلم تھا، ظاہر جدون مقتولہ ماہرہ کا عرصہ دراز سے دوست تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ مائرہ اہلخانہ کودبئی میں انٹرن شپ پروگرام کا بتا کر لاہور آئی تھی ، ماہرہ کی فیملی کو 2019سے یہی علم تھا کہ مائرہ دبئی میں ہے اور مائرہ کی فیملی کا 2سال سے مائرہ کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مائرہ ظاہر جدون کوویڈیوز کی مددسےبلیک میل کرتی تھی ، ظاہر جدون نے بلیک میلنگ سے تنگ آکر قتل کی منصوبہ بندی کی اور قتل کرنے کے بعد اسلام آباد فرار ہو گیا تھا ، ظاہر جدون پہلے بھی ایک قتل کے مقدمہ میں ملوث رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں