لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن اورسول لائنز میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف نہ ہونے پر 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا.
تفصیلات کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقوں جوہر ٹاؤن اور سول لائن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے،سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف کی بائیو میٹرک سے تصد یق بھی کی گئی.
پولیس کے مطابق شناختی کوائف نہ ہونے پر مختلف علاقوں سے 12 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا، زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ہے.
*لاہور میں کومبنگ آپریشن: دو اہم کمانڈر سمیت 11 گرفتار
یاد ریے کہ گزشتہ ہفتے لاہورکے علاقے شاہدرہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سےکومبنگ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے دو کمانڈروں سمیت گیارہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا تھا.