ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پولیس کمسن طلبہ سے جبری مشقت لینے لگی، ویڈیو اے آر وائی پر

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر گڑھ میں رنگ پور تھانے کی پولیس چھٹی کے بعد گھروں کو جانے والے نجی اسکول کے کمسن طلبہ سے مبینہ طور پر جبری مشقت لینے لگی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید فریاد ڈوگر کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں پولیس تھانہ رنگ پور چوکی جوانہ بنگلہ کے عملے نے چھٹی کے بعد گھروں کو جانے والے نجی اسکول کے کمسن طلبہ سے مبینہ طور پر جبری مشقت لینا شروع کر دی ہے جس کی ویڈیو بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق رنگپور کے علاقے جوانہ بنگلہ میں اسکول سے گھر جانے والے بچوں کو مبینہ طور پر زبردستی پولیس چوکی انچارج رب نواز اور دیگر عملے نے مزدوری پر لگا دیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں بچوں کو اسکول یونیفارم میں پولیس چوکی پر مزدوری کرتے اور اس دوران چوکی کے باہر موجود پولیس موبائل اور چوکی کے اندر پولیس اہلکاروں کو کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

فوٹیج میں مزدوری کرتے ہوئے نظر آنے والے طلبہ 13 سالہ قاسم رضا،11 سالہ عاصم رضا اور 11 سالہ فرمان کے مطابق پولیس چوکی کے عملے نے حوالات میں بند کرنے اور قانونی کاروائی کرنے کی دھمکی دے کر ان سے زبردستی مزدوری کروائی.

 

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جب کہ متاثرین نے آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر ذمے داروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں