اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

رؤف حسن حملے کی ایف آئی آر پر پولیس کا بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کی جانب سے ترجمان رؤف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کیے جانے پر پولیس کا مؤقف آگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رؤف حسن کیس کی ایف آئی آر انکی دستخط شدہ درخواست کےمطابق درج کی گئی اور پولیس رؤف حسن کیس میں تفتیش پروفیشنل طورپر کررہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ رؤف حسن کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اسپیشل انویسٹی گین ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور پولیس رؤف حسن کیس کو میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

- Advertisement -

ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں رؤف حسن کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اورجان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پروگرام کی ریکارڈنگ کر کے نکلا تو بلیو ایریا میں ایک خواجہ سرا نے روکا اور گردن پر حملہ کر دیا، پیچھے ہٹا تو تیزدھار آلے سے منہ پر کٹ لگا، موقع پر موجود لوگ اکٹھے ہو گئے اور ملزمان فرار ہو گئے۔

ایف آئی آر میں ترجمان پی ٹی آئی نے لکھا کہ میری کسی سےکوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں