کراچی : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت اجلاس میں عوامی شکایات کی پیش نظر خفیہ کیمروں کی مدد سے تھانوں کی مانیٹرنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے روئیے اور عوامی شکایات سے تنگ پولیس حکام نے تھانوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،شہر کے تمام تھانوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔
پولیس ذارئع کے مطابق تھانوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ پولیس کے روایتی رویے کے باعث کیا گیا تمام تھانوں میں ایس ایچ او روم ،ڈیوٹی افسر روم ،اور تھانے کے باہر بھی سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گےپولیس حکام کے مطابق تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو علیحدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے آپریٹ اور مانیٹرنگ کی جائے گا غفلت برتنے یا سائل کی شکایت پر درج نہ کرنے پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس حوالے سے تمام تھانوں میں سی پی ایل سی کے اشتراک سے عوام کی سہولت کے لیے فیسلیٹیشن سینٹر بھی بنایا جائے گا جہاں عوام پولیس سے متعلق شکایات سمیت ہر قسم کی شکایت درج کراسکیں گے جس پر پولیس حکام فوری کارروائی عمل میں لائیں گے اور غفلت برتنے والے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر وغیرہ کے خلاف تادیبی کارروائی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کی آئی جی سندھ نے منظوری دیدی ہے اور رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص رقم سے جلد اس منصوبے پرعمل کیا جائے گا۔