اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

امریکا میں پروان چڑھتا نسلی تعصب

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا میں سفید فام پولیس اہلکاروں نے نسلی تعصب کی بنیاد پر سیاہ فام شخص کو سینڈ وچ کھانے پر ہتھکٹریاں لگا دیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سفید فام پولیس اہلکاروں کا یہ متعصابہ رویہ ریاست کیلیفورینا میں پیش آیا جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئے تنازعے کو جنم دے دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش شروع ہوگئی ہے جنہوں نے محض پیلٹ فارم پر سینڈ وچ کھانے کی پاداش میں سیاہ فام شخس کو ہتھکٹریاں لگائی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ٹرین کے انتظار میں پلٹ فارم پر کھڑا سینڈوچ کھا رہا تھا کہ اسی دوران سفید فام پولیس اہلکار نے اسے پیلٹ فارم پر سینڈ وچ کھانے کے جرم میں جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔

متاثرہ شخص کی شناخت اسٹیو فوسٹر کے نام سے ہوئی ہے جو کیلیفورنیا کے والنٹ کریک ہل اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں کھڑا تھا۔

متاثرہ شخص نے پولیس اہلکار سے سوال کیا کہ اسے کیوں گرفتار کیا جارہا ہے یہاں موجود کسی دوسرے مسافر کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ سیاہ فام شخص کے سوال پر پولیس اہلکار فوسٹر کے سینڈوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’تم یہ کہا رہے ہو جو کیلیفورنیا کے قانون کی خلاف ورزی ہے، مجھے تمہیں گرفتار کرنا ہوگا‘۔

پولیس اہلکار نے سیاہ فام شخص کو دھمکی دی کہ اگر اس نے گرفتاری میں مزاحمت کی تو اسے جیل بھیج دیا جائے گا جس پر فوسٹر نے جواب دیا کہ ’میں سینڈوچ کھانے کے باعث جیل نہیں جاسکتا تھا‘۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسافر کو 250 ڈالر جرمانہ اور 48 گھنٹے کمیونٹی سروس کا سامنا بھی کرنا پڑا تاہم اسٹیشن انتظامیہنے فوسٹر کے بارے میں کہا کہ ’انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا، انہیں کھانے کے جرم میں ہتھکٹریاں لگائیں گئی تھی کیونکہ اسٹیشن پر کھانا کھانا ریاستی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق اس واقعے نے مختلف اسٹیشن پر انوکھے احتجاج کو جنم دیا جس میں مظاہرین اسٹیشن پر بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھایا، جہاں کھانا کھانے کی ممانعت تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں