بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

پولیس نے فیض آباد کے قریب تحریک انصاف کا اسٹیج بنانے سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پولیس نے فیض آباد کے قریب تحریک انصاف کو اسٹیج بنانے سے روک دیا اور کہا اوپر سےحکم آیا ہے یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فیض آباد کے قریب پی ٹی آئی کا اسٹیج بنانے سے روک دیا۔

پولیس نے اسٹیج کی تیاری کا کام بند کرادیا اور کام میں مصروف عملے سے شناختی کارڈز چھین لئے گئے، پولیس نے کہا اوپر سےحکم آیا ہے یہاں اسٹیج نہیں بننے دیا جائے گا۔

انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو مری روڈ رحمان آباد میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی ، جس کے بعد فیض آباد سے جنریٹرز اور عملہ واپس پوگیا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی اسٹیج کو فیض آباد سے منتقلی کے معاملے پر رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز فیض آباد مری روڈ پہنچے۔

شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے، اب نیا ڈراما شروع کردیا ہے، یہ گیم کھیلا جارہا ہے، ان باتوں سے ہم نہیں گھبراتے، جلسہ مری روڈ پر ہی ہوگا۔

خیال رہے پی ٹی آئی کو فیض آباد میں جلسے کی مشروط اجازت مل گئی لیکن ڈپٹی کمشنر نے چھپن شرائط عائد کردی ہے۔

جس میں فیض آباد کو چھبیس نومبر کی رات ہی خالی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال پارک میں کارکنوں کو رکنے کی اجازت نہیں ہوگی ، کسی بھی جانی نقصان کے ذمہ دار جلسہ منتظمین ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے شرائط کی عدم پیروی پر قانونی کارروائی کا بھی انتباہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں