پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

پولیس نے شاہ محمود اور اسد عمر کو ہائیکورٹ پیشی سے روک دیا، عدالت کی کل تک مہلت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ہائیکورٹ میں پیش ہونے سے روک دیا درخواست ضمانت پر انہیں آج عدالت نے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے گزشتہ روز ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے نہیں جمعرات کی صبح پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم پر دونوں رہنما آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم وکیل آمنہ علی کا کہنا ہے کہ پولیس نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو ہائیکورٹ میں داخلے سے روک دیا جس کے باعث وہ دونوں عدالت میں پیش ہوئے بغیر واپس چلے گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ان کے پیش نہ ہونے پر ایک دن کے لیے ملتوی کر دی ہے اور انہیں کل تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں