اشتہار

زمان پارک میں گرینڈ آپریشن کا امکان : پولیس کی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس نے نگراں حکومت کی جانب سے دیئے گئے الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد زمان پارک میں گرینڈ آپریشن سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے زمان پارک میں موجود تیس سے چالیس دہشت گردوں کی گرفتاری کا الٹی میٹم ختم ہونے میں صرف ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔

زمان پارک میں آپریشن کے لیے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ، پولیس لائن اور قلعہ گجر سنگھ میں کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

نگراں حکومت کی جانب سے دوپہر دو بجے آپریشن کرنے کا امکان ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہورزمان پارک کا جائزہ لیں گے۔

قائم مقام ڈی آئی جی آپریشن صادق ڈوگرنے زمان پارک کا دورہ کیا اور اہلکاروں کو بریف کیا گیا۔

یاد رہے پنجاب حکومت کی جانب سے زمان پارک میں دہشت گروں ‏کی موجودگی اورممکنہ پولیس آپریشن کا الٹی میٹم دو بجے ختم ہو جائے گا۔

اس حوالے سے نگراں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ دہشتگردوں کی حوالگی کے لیے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہےآج دوپہر دو بجے سے پہلے کچھ نہیں ہوگا۔

عامرمیر نے بتایا تھا کہ چالیس دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے عمران خان چارسو پولیس اہلکاروں کو آنے کی اجازت دیں، میڈیا بھی ساتھ ہوگا، جیوفینسنگ سےمعلومات ملیں، بیس سے چالیس دہشت گردزمان پارک میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مراد سعیدکی لوکیشن بھی زمان پارک میں ٹریس کی گئی تھی، جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالوں کازمان پارک سے رابطہ تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں