The news is by your side.

Advertisement

چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدتمیزی کیس ، تحقیقات مکمل ، چالان عدالت میں جمع

لاہور : پولیس نے چنگ چی رکشہ میں خاتون سے بدتمیزی کیس میں چالان ضلع کچہری پراسکیوشن آفس میں جمع کرا دیا ، چالان میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں چنگ چی رکشہ میں سوار خاتون سے بدتمیزی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت کو بتایا گیا کہ کیس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہے۔

دوران سماعت پولیس نے مقدمے کا چالان ضلع کچہری پراسکیوشن آفس میں جمع کرا دیا، جس میں پولیس کی جانب سےچالان میں چار ملزمان کو نامزد کیا گیا۔

چالان میں بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، ملزمان میں محمد آصف،محمد عاطف ،عثمان ریاض اور عبد الرحمن شامل ہیں۔

چالان کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے رکشےمیں سوار خواتین کی ویڈیوز بنائی اور نازیبا جملےکہتے رہے۔

یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں