منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

حیدرآباد میں پولیس کا شہری پر تشدد، متاثرہ شخص کو بہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد : مکی شاہ پولیس کے اہلکار شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بےہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ حیدرآباد کے علاقے مکی شاہ میں پیش آیا جہاں پولیس اہلکاروں کی جانب سے تلاشی کے بہانے شہری کو روکا گیا اور مارپیٹ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری نے پولیس اہلکاروں سے سوال کیا، جس پر اہلکاروں نے شہری کو بدتری تشدد کا نشانہ بنایا۔

- Advertisement -

متاثرہ شخص نے بتایا کہ شہریوں کی مداخلت کے باوجود تین پولیس اہلکاروں نے تشد کا نشانہ بناتے رہے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری نے بتایا کہ چیکنگ کے بہانے روکا اور بدتمیزی کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا، مارپیٹ کی وجہ سے سر پر چوٹ آئی اور خون نکلنے پر بے ہوش ہوگیا تو اہلکار بھاگ گئے۔

ایس ایچ او نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہری پر تشدد کرنے والے اہلکار مکی شاہ تھانے کے نہیں ہیں، آر آر ایف سٹی تھانے کے اہلکاروں نے میرے علاقے میں بغیر اجازت چیکنگ کی اور ولید نامی اہلکار نے شہری پر تشدد کیا، معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں