تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

دوران چیکنگ کار میں "انوکھا مسافر” دیکھ کر پولیس چونک اٹھی

 یورپی ملک اسکاٹ لینڈ میں چیکنگ کے دوران پولیس افسر اس وقت چونک اٹھا جب ایک کار سے مسافر کی جگہ اونٹ باہر نکل آیا۔

"اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی” ایک مشہور کہاوت ہے، اب یہ کیوں کہا جاتا ہے اس بارے میں بہت سی کہانیاں اور روایات ہیں لیکن اونٹ کو اس کی جسمانی بناوٹ کے باعث کسی چھوٹی جگہ رکھنا مسئلہ ہی رہا ہے لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں کار میں اونٹ کو اپنا ہمسفر بنالیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک وائرل تصویر نے بہت جلد صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے اور یہ کسی خوبصورت ماڈل کی نہیں بلکہ ایک کار کی کھڑکی سے سر نکالے اونٹ کی ہے۔

جی ہاں یورپی ملک اسکاٹ لینڈ کے علاقے کریگفورتھ اسٹرلنگ میں دوران ڈیوٹی پولیس افسر اس وقت دنگ رہ گیا جب اس نے معمول کی چیکنگ کے لیے کار کو روکا اور کار کا شیشہ کھلا تو ڈرائیور کے برابر والی سیٹ سے اچانک ایک الپاکا (جنوبی امریکا میں پائی جانے والی اونٹ کی نسل) کا چہرہ نمودار ہوا اور اس لمحے تو ایسا لگا کہ وہ اونٹ پولیس افسر سے گلے ملنا چاہتا ہے، یہ نادر لمحہ قریب ہی موجود پولیس افسر کے ساتھی نے اپنے موبائل کے کیمرے میں قید کرلیا۔

فورتھ ویلی پولیس نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران کچھ غیر معمولی مسافروں سے ملاقات ہوئی ہے اور گاڑیوں میں مختلف نقائص کا بھی پتا چلا ہے، ان مسافروں میں سے کچھ نے ہمارے روڈ سیفٹی کے مشوروں کو سراہا”۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس عمل پر ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’معذرت افسر… اگلی بار الپاکا بوٹ میں ہوگا” جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ تھوڑا "خطرناک” ہے۔

 

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پولیس کی جانب سے روکنے پر یہ خبر بنائی گئی، لیکن میرا الپاکا کے ساتھ مختلف تجربہ رہا، میں نے ایک الپاکا کے بچے کو پالا، اب وہ سوچتی ہے کہ میں اس کی ماں ہوں‘۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں اس اونٹ کے لیے کہا کہ ‘آپ سے مل کر خوشی ہوئی’۔

Comments

- Advertisement -