بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پولیس اب شہریوں کی گفتگو ریکارڈ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ناکوں پرڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کی وردی پرویڈیوکیمرہ نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر20کیمرےخریدےجائیں گے جو ناکوں پرکھڑے اہلکاروں کے یونیفارم پرنصب ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو ان کیمروں کو استعمال کرنے سے متعلق ٹریننگ دی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں تھانوں تک یہ سہولت فراہم کی جائےگی۔

ترجمان کے بقول کیمروں کوسیف سٹی پراجیکٹ کےساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی گفتگو کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جاسکے کیونکہ شہریوں کوشکایت تھی ناکےپراہلکاروں کارویہ اچھا نہیں ہوتا۔

اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ویڈیو کیمرےنصب کیے جارہے ہیں ان کیمروں کی مددسےبہت سارےمسائل حل ہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں