منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ماڑی پور روڈ پر دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ماڑی پور روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کے خلاف متعدد آپریشن کے باوجود شہر قائد میں دہشت گردانہ حملے نہ رُک سکے، کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دستی بم حملے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوا ہے، حملے کے باعث پولیس اہلکار عمران کے ہاتھ اور جسم کے کچھ حصّوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اہلکار عمران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارون نے میری جانب دستی بم پھینکا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دستی بم حملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے تاحال موٹر سائیکل سواروں سے متعلق کوئی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں